حکومت کا 6 لاکھ سے زائد افراد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Benazir Income Support Programme

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 6 لاکھ سے زائد افراد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے 6 لاکھ 25 ہزار 592 افراد کو لسٹ سے نکالنے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے جن میں سرکاری ملازمین اور 12 ایکڑ سے زائد زرعی زمین رکھنے والے بھی شامل ہیں۔

حکومت کی جانب سے بی آئی ایس پی کے تحت سہ ماہی معاوضہ 5500 سے بڑھا کر 6 ہزار کرنے کا فیصلہ کیا جس کا نیا نام “احساس کفالت” رکھا گیا ہے۔

نادرا نے گزشتہ 8 سال بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھانے والوں کا تفصیلی جائزہ لیا جس سے پتہ چلا کہ ان میں سے 5 لاکھ 25 ہزارافراد ایک یا زائد مرتبہ بیرون ملک سفر کر چکے ہیںجبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ کرنیوالے 44 ہزارافراد کے پاس ایک یازائد گاڑی یاموٹرسائیکل ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں موجود36 ہزار افراد نے ایگزیکٹو فیس دے کرشناختی کارڈ بنوائے جبکہ ایک ہزار 246 افراد نے ایگزیکٹوسینٹر سے پاسپورٹ کے لیے اپلائی کیا۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے 30 ہزارافراد ماہانہ ایک ہزار روپے موبائل فون کا بل ادا کرتے ہیں اوراوسطاًایک ہزار روپے ٹیلیفون بل ادا کرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 686 ہے۔

Related Posts