اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آزادی مارچ پر 10 کروڑ روپے اخراجات کی منظوری دیدی ،10 میں سے 6 کروڑ روپے کنٹینر مالکان کو ادا کئے جائیں گے۔
مشیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آزادی مارچ پر آنے والے 10کروڑ روپے اخراجات کی ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری دی گئی ۔ وزارت خزانہ کے مطابق دس کروڑ روپے میں سے 6 کروڑ روپے کنٹینرز مالکان کو ادا کئے جائیں گے۔
ای سی سی نے ہدایت کی کہ دھرنے اور لانگ مارچ کے اخراجات کے حوالے سے مستقل حل نکالا جائے، ہر مرتبہ کنٹینرز مالکان کو بلا وجہ کروڑوں روپے نہیں دے سکتے۔ وفاقی وزیر شیخ رشید نے حکومت کو کنٹینرز خود خریدنے کی تجویز دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: ایف پی سی سی آئی کو فعال کرنے سے معیشت میں بہتری لائی جا سکتی ہے ،میاں زاہد حسین