نسیم شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 وکٹیں لینے والے کمسن ترین باؤلر کا اعزاز حاصل کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نسیم شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 وکٹیں لینے والے کمسن ترین باؤلر کا اعزاز حاصل کر لیا
نسیم شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 وکٹیں لینے والے کمسن ترین باؤلر کا اعزاز حاصل کر لیا

سولہ سالہ پاکستانی باؤلر نسیم شاہ نے آج ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ نسیم شاہ آج کے ٹیسٹ میچ میں مخالف ٹیم کی 5 وکٹیں گرانے والے دنیا کے کمسن ترین باؤلر بن گئے ہیں۔

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کرکٹ کی تاریخ رقم کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف باؤلنگ کرتے ہوئے ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور فیصلہ کن میچ میں 31 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں جس سے پاکستان کی فتح میں ان کا کردار واضح ہے۔

باؤلر نسیم شاہ نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیل پیش کرتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا، انہوں نے اپنی ہی ٹیم کے محمد عامر کا ریکارڈ توڑا ہے۔ محمد عامر نے اپنی پہلی 5 وکٹیں 17 سال اور 257 دن کی عمر میں حاصل کی تھیں۔

محمد عامر کے مقابلے میں نسیم شاہ نے 5 وکٹیں آج 16 سال 307 دن کی عمر میں حاصل کرکے کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف سے درج کروایا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل انٹرنیشنل  کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا کہ نوجوان پاکستانی فاسٹ باؤلر نے آسٹریلیا کے خلاف باؤلنگ کرتے ہوئے سوچا ہوگا کہ اس نے وکٹ لے لی،  لیکن حقیقتاً ایسا نہ ہوسکا۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک ماہ قبل  اپنے پیغام میں آئی سی سی کی طرف سے کہا گیا کہ نسیم شاہ نے سوچا ہوگا کہ اس نے اپنی پہلی میڈن ٹیسٹ وکٹ لے لی جبکہ وہ ڈیوڈ وارنر کی وکٹ تھی۔

مزید پڑھیں: نسیم شاہ ڈیوڈ وارنر کی وکٹ نہ لے سکے۔آئی سی سی

Related Posts