کراچی اور ملک کے دیگر شہروں میں آج سے دو روز تک بارش کا امکان ہے جو مون سون کے نئے اسپیل کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کے ساتھ ساتھ سندھ کے بیشتر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ جمعہ کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
میرپور خاص، سکھر اور ژوب ڈویژن میں بھی چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ہفتہ کے روز ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالا کنڈ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈیوژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جمعہ سے ہفتہ کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی دریاؤں اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
اس دوران پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے۔تیز بارشوں کے باعث ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن،گلگلت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں: عید الاضحیٰ کے موقعے پر کراچی میں بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات