بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینگے، وزیراعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کسان ڈے: وزیر اعظم کا جفاکش کسانوں کو ”احساس“ کے تحت سہولیات دینے کا عزم
کسان ڈے: وزیر اعظم کا جفاکش کسانوں کو ”احساس“ کے تحت سہولیات دینے کا عزم

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کے فالس فلیگ آپریشن سے متعلق بیانات ہمارے خدشات میں اضافہ کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں روز بروز بڑھتے ہوئے مظاہروں کے ساتھ پاکستان کے لیے بھی خطرات بڑھ رہے ہیں۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ملک میں تمام سیاستدان جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں، شیخ رشید

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم عالمی برادری کو بھارتی رویے سے متعلق  متنبہ کررہے ہیں، بھارت نے اپنے ملک میں داخلی انتشارسے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کیخلاف کارروائی کی توان کوبھرپورجواب دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کیخلاف حق پسند احتجاج کررہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بھارت احتجاج اب ایک تحریک کی شکل اختیار کررہا ہے۔

بھارت میں مظاہروں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لیے بھی خطرات بڑھ رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کے بیانات ہمارے خدشات میں اضافہ کررہے ہیں۔

Related Posts