نیب کے نوٹسز آنا شروع ہوگئے ، ڈٹ کر مقابلہ کرینگے،بلاول بھٹو زرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Won't let puppet govt privatise national institutions: Bilawal

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیب کے نوٹسز آنا شروع ہوگئے ہیں ، ہم اس سے نہیں ڈرتے، 1988 سے لے کر 2018 تک ہر الیکشن میں دھاندلی ہوتی رہی ہے۔

آج پاکستان میں نہ عوام آزاد ہیں اور نہ صحافت ، ملک میں میڈیا پر بھی عجیب قسم کی پابندیاں ہیں، سلیکٹڈ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، یہ گھبرائی ہوئی حکومت ہے،27 دسمبر کو پھر راولپنڈی آرہی ہے،جلد ہی یہ حکومت گرے گی اور عوامی حکومت بنے گی اور عوام کے مسائل حل کرے گی۔

ہفتہ کو کارکنوں سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ وہ جمہوریت نہیں جس کے لیے کارکنوں نے کوڑے کھائے، ہم نے اس لیے آزادی نہیں حاصل کی کہ کٹھ پتلی کے غلام بنیں، یہ کیسی جمہوریت ہے کہ ہم ملک میں شفاف انتخابات تک نہیں کراسکتے ،1988سے لے کر 2018 تک ہر الیکشن میں دھاندلی ہوتی رہی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آج پاکستان میں نہ عوام آزاد ہیں اور نہ صحافت ، ملک میں میڈیا پر بھی عجیب قسم کی پابندیاں ہیں، آج میڈیا بھی آزاد نہیں، دہشت گرد کلبھوشن یادیو کا انٹرویو ٹی وی پر چل سکتا ہے لیکن آصف زرداری کا انٹرویو ٹی وی پر نہیں چل سکتا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ عجیب حکومت ہے کہ برطانیہ کا شہری بھی کابینہ کا رکن ہے، سلیکٹڈ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے،یہ گھبرائی ہوئی حکومت ہے، ہمارے جلسے کے اعلان سے کٹھ پتلی ڈر گیا، حکومت سمجھتی ہے کہ ہم نیب کی وجہ سے ڈر جائیں گے اور مجھے نیب کے نوٹسز آنا شروع ہوگئے ہیں لیکن ہم نیب کے نوٹسز سے نہیں ڈرتے۔

مزید پڑھیں: ملک میں تمام سیاستدان جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں، شیخ رشید

ہم قائد عوام کے جیالے اور بے نظیر بھٹو کے جانثار ہیں ، ہم ان کا آسانی سے مقابلہ کریں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں سابق صدر (ر) جنرل پرویز مشرف کے بنائے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) سے پیپلز پارٹی ڈر جائے گی، یہ ان کی بھول ہے۔

انہوں نے کہاکہ دنیا کو بتائیں گے پاکستان میں طاقت کا سرچشمہ عوام ہے اور ملک میں حکمرانی ہوگی تو عوام کی حکمرانی ہوگی۔انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کی حکومت کے بعد تمام حکومتیں عوام دشمن رہی اور انہوں نے کسانوں سمیت عوام کے معاشی، معاشرتی، سیاسی اور بنیادی حقوق کا تحفظ نہیں کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جس نیب کو آپ سیاسی مخالفین کیلئے استعمال کررہے ہیں، پرویز مشرف کامیاب ہوئے اور نہ آپ کامیاب ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب منتخب وزیر اعظم کو نیب یا عدالت طلب کرسکتی ہے اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف کیس میں انہیں طلب کیوں نہیں جا رہا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ یہ ملک اور اس ملک کے عوام ان کا ظلم زیادہ برداشت نہیں کریں گے، انہوں نے معیشت کا ستیاناس کردیا، حکومت تو چلا ہی نہیں سکتے ہیں اور یہاں تک کہ کٹھ پتلی حکومت نے کشمیر کا سودا کردیا، کوئی غیرت مند پاکستانی ان کو معاف نہیں کرسکتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جلد ہی یہ حکومت گرے گی اور عوامی حکومت بنے گی اور عوام کے مسائل حل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کے معاشی حقوق سلب کیے جارہے ہیں، صوبے کے حقوق چھینے جارہے ہیں اور کراچی پر قبضے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Related Posts