وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف اور چیف جسٹس کی ملاقاتیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CJP army chief Imran khan
وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف اور چیف جسٹس کی ملاقاتیں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور نئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمدکی ملاقاتیں ہوئی۔

وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور نئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی ملاقاتیں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی تقریب کے حلف برداری کے دوران ہوئیں۔

نئے چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی تھی جس میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ ملک کے 26ویں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی گزشتہ روز سبکدوشی کے بعد جسٹس گلزار احمد 27ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے۔

چیف جسٹس گلزار احمد 2سال سے زائد عرصے تک اس عہدے پر رہیں گے اور یکم فروری 2022 کو بطور چیف جسٹس آف پاکستان سبکدوش ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کاحلف اٹھالیا

جسٹس گلزار احمد 2 فروری 1957 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم گلستان اسکول کراچی سے حاصل کی جبکہ گریجوایشن گورنمنٹ نیشنل کالج کراچی، ایل ایل بی کی ڈگری ایس ایم لاء کالج کراچی سے مکمل کی۔

18 جنوری 1986 میں ایڈووکیٹ کی حیثیت سے رجسٹرڈ ہوئے اور پھر 4 اپریل 1988 کو ہائیکورٹ کے ایڈووکیٹ کی حیثیت سے ان کا اندراج ہوا، جس کے بعد 15 ستمبر 2001 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایڈووکیٹ بنے۔

Related Posts