کینیڈا میں بھارتی قونصلیٹ کے باہرکشمیریوں کے حق میں مظاہرہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

canada protest kashmir
کینیڈا میں بھارتی قونصلیٹ کے باہرکشمیریوں کے حق میں مظاہرہ

ٹورنٹو:کینیڈا میں بھارتی قونصلیٹ کے باہرکشمیریوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیااور شدید نعرے بازی کی گئی ۔

ٹورنٹو میں بھارتی وزیربرائے امورخارجہ جے شنکرکی کینیڈین عہدیداروں کے ساتھ سفارتی بات چیت کے موقع پربھارتی قونصلیٹ کے باہر کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیاجس میں مظاہرین کے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بھارتی مظالم کے خلاف شدیدنعرے بازی کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھےجن پرکشمیریوں کوآزادی دینے اورمودی مخالف نعروں سمیت ”نوسی اے بی- این آرسی“ اور”نوفاشزم “ کے نعرے درج تھے۔

مزید پڑھیں: بھارتی وزیر خارجہ کا مسئلہ کشمیر اٹھانے والی امریکی رکن کانگریس سے ملنے سے انکار

Related Posts