جسٹس گلزار احمد آج چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Justice gulzar ahmed
جسٹس گلزار احمد آج چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ جمعہ کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے ،سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد آج چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے چیف جسٹس بننے کے بعد کوئی ازخود نوٹس نہیں لیا اور ویڈیو لنک کے ذریعے کیس کی سماعتوں کا آغاز بھی کیا،بطور چیف جسٹس آرمی چیف کی مدت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

نواز شریف کی مشروط ضمانت سے متعلق بھی فیصلہ دیا،جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس اور ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد آج چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

گزشتہ روزچیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اعزاز میں نامزد چیف جسٹس گلزار احمد نے الوداعی عشائیہ بھی دیاجس میں میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان سمیت وکلاء کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں: ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا بیان میرے اور عدلیہ کے خلاف گھناؤنی سازش ہے، چیف جسٹس

عشائیے میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے بھی شرکت کی ،سابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان بھی عشائیے میں موجود تھے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ بھی عشائیے میں شریک ہوئے۔

Related Posts