کراچی پورٹ ٹرسٹ پر پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے کنٹینر جہاز کی آمد سے نیا رکارڈ قائم ہوگیا ہے۔
پاکستان میں بحری تاریخ سب سے بڑا کنٹینر جہاز سی وی کاسکو بیلجیئم کراچی پورٹ ٹرسٹ پر لنگر انداز ہوا،جس کی لمبائی 366 میٹر، 153666 میٹرک ٹن جی آر ٹی اور 51 میٹر بیم ہے۔
کراچی پورٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اور جسیم حجم والا جہاز کراچی بندرگاہ نے ہینڈل کیا گیا ہے، اس سے قبل پاکستان کی کسی بھی بندرگاہ پر اتنا بڑا کارگو جہاز لنگر انداز نہیں ہوا تھا۔
جہاز 18 دسمبر 2019 کو رات 8 بجے لنگر انداز ہوا جبکہ 19 دسمبر 2019 کو دوپہر 2 بجے روانہ ہوا۔ اپنے قیام کے دوران جہاز سے 1,537 مووز کی ہینڈلنگ ہوئی۔
جنرل منیجر اور ہیڈ آف بزنس یونٹ کیپٹن سید راشد جمیل ہچیسن پورٹس پاکستان نے کہا کہ پاکستان میں سی وی کاسکو بیلجیئم کنٹینر جہاز کی آمد ہمارے لئے انتہائی فخر کی بات ہے، اتنے بڑے جہاز کو ہینڈل کرنے کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی اور صلاحیت سے آراستہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نومبر کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 72.6 فیصد کمی ہوئی، مشیر خزانہ