وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ شعبۂ صحت میں مریض کا وقار بہت اہمیت کا حامل ہے، انہوں نے یہ بات فیڈرل جنرل ہسپتال کی نئی او پی ڈی بلڈنگ کے افتتاح کے موقعے پر کہی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہم صحت مند پاکستان کی طرف ایک قدم مزید آگے بڑھ چکے ہیں جبکہ میں نے آج او پی ڈی بلڈنگ کا افتتاح کیا۔
پیغام کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا نے اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں فیڈرل جنرل ہسپتال کی نئی او پی ڈی بلڈنگ کا افتتاح کیا جس کے 19 کمرے ہیں۔
معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ افتتاح کے بعد ڈاکٹر اور مریضوں کو علاج کے سلسلے میں ایک بہت بہتر فضا اور ماحول دستیاب ہوگا۔
140/ Another step toward #SehatmandPakistan as I inaugurated today new OPD building of Federal General Hospital Chak Shahzad consisting of 19 rooms. Patient dignity is very important in health care. Now Drs & patients would be able to interact in a much better enviornment. pic.twitter.com/67ykbOb1FD
— Zafar Mirza (@zfrmrza) December 19, 2019
وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز نے 3 روز کے دوران سخت سردی کے باوجود 3 کروڑ 56 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جبکہ 40 لاکھ بچے ابھی باقی ہیں۔
ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہمارے صفِ اوّل کے کارکنان نے بہت محنت کی۔ 3 کروڑ 56 لاکھ کے بعد باقی 40 لاکھ بچوں کو اگلے 2 دنوں میں قطرے پلوائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: پولیو ورکرز نے 3 کروڑ 56 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے۔ڈاکٹرظفر مرزا