کوالالمپور: ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے مسلمانوں کی موجودہ حالت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کوالالمپور کانفرنس کے انعقاد کا مقصد اسلام، مسلمانوں اور ان کی ریاستوں کو درپیش ‘بحران کی حالت، بے بس اور اس عظیم دین سے دوری’ کے حوالے سے درپیش مسائل کو سمجھنا ہے۔
کوالالمپور کانفرنس میں مسلمان ممالک کے سربراہان کی میزبانی کرتے ہوئے اپنے افتتاحی خطاب میں ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے مسلمانوں کی موجودہ حالت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوالالمپور کانفرنس کے انعقاد کا مقصد اسلام، مسلمانوں اور ان کی ریاستوں کو درپیش بحران کی حالت، بے بس اور اس عظیم دین سے دوری کے حوالے سے درپیش مسائل کو سمجھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ اسلام کے بارے میں دنیا کے تاثرات، اسلامو فوبیا کے عروج، اسلامی تہذیب کے زوال اور مسلم اقوام کو درکار حکمرانی میں اصلاحات پر روشنی ڈالنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے ساتھ تفریق نہیں کررہے یا کسی کو الگ تھلگ نہیں کررہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا دورہ ملائیشیا منسوخ، کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہیں کریں گے