راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے کچھ دیر بعداہم پریس کانفرنس کریں گے ۔
خیال رہے کہ آج ہی سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت کا تفصیلی فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں انھیں سزائے موت دینے کی وجوہات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔
خصوصی عدالت کے ججز بنچ کے سربراہ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس شاہد فضل کریم نے سابق صدر و سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف تفصیلی فیصلے کے تحت انہیں سزائے موت کا حکم سنایا ہے جبکہ جسٹس نذر اکبر نے جاری کردہ فیصلے میں اختلافی نوٹ بھی تحریر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز مشرف کے خلاف سزائے موت کا تفصیلی فیصلہ جاری، جسٹس نذر اکبر کا اختلافی نوٹ