وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہم طلباء کے لیے 12 ارب روپے مالیت کے اسکالرشپ پروگرام کی منظوری پر کام کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتایا کہ اسکالرشپ پروگرام سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اسٹوڈنٹس کے لیے ہوگا۔
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نوجوان طلباء کو بتایا کہ حکومت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر توجہ دے رہی ہے جبکہ تخلیقات و ایجادات روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔
Working on approval another 12 B RS Scholarship program for Science n Tech students, so my advice to all youngsters here is focus on Science&Tech and Innovations bright future awaits you… Inshallah https://t.co/jve290lij6
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 19, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے 20 عدد کیمرے خرید لیے۔
ٹوئٹر پرتین روز قبل پیغام میں اسلام آباد پولیس کی طرف سے کہا گیا کہ ہم نے پولیس چیک پوسٹس پر تعینات اہلکاروں کی وردی کے اندر کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: فواد چوہدری کی تجویز پر عمل: پولیس نے کیمرے خرید لیے