عدالت جنرل (ر) مشرف کے خلاف سزائے موت کا تفصیلی فیصلہ آج جاری کرے گی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pervez Musharraf

سابق صدر و سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف  سزائے موت کا تفصیلی فیصلہ خصوصی عدالت آج جاری کرے گی۔

سابق صدرِ پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین آئین شکنی کے کیس میں سزائے موت کا تفصیلی فیصلہ آج جاری ہوگا جبکہ جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں خصوصی عدالت جنرل (ر) مشرف کو جرم کا مرتکب قرار دے چکی ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل آئین شکنی کیس میں عدالت نے  سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف فردِ جرم میں ترمیم کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سزائے موت سنا دی۔

سنگین آئین شکنی کیس کی سماعت کے لیے قائم کی گئی خصوصی عدالت میں جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں ججز کے 3 رکنی بینچ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ سنایا۔

حکومت کی طرف سے پراسیکیوٹر علی ضیاء نے مشرف کے خلاف فردِ جرم میں ترمیم کی درخواست دائر کی۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ پرویز مشرف کے ساتھ ساتھ تمام ملزمان کا ٹرائل ایک ساتھ کرنے کے لیے سہولت کاروں اور ساتھیوں کو بھی ملزم بنایا جائے۔

بنچ سربراہ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کہا کہ آپ حتمی دلائل نہیں دے سکتے تو روسٹرم سے ہٹ جائیں۔ بینچ نے واضح کیا کہ ہم صرف سپریم کورٹ کے فیصلوں کے پابند ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے نہیں۔

مزید پڑھیں: عدالت نے  سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت سنا دی

Related Posts