فریزلینڈکیمپینا انسٹیٹیوٹ نے پاکستان میں ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے لیے ایک قابل اعتماد پلیٹ فارم لانچ کر دیا ہے جس کا مقصدغذائیت اور صحت کی تعلیم میں انقلاب لانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں فریزلینڈکیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (ایف سی ای پی ایل) کے منیجنگ ڈائریکٹر کاشان حسن نےفریزلینڈکیمپینا انسٹیٹیوٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اسلام آباد میں قائم کیا گیا فریزلینڈکیمپینا انسٹیٹیوٹ خطے میں شعبۂ صحت کے پیشہ ور افراد کی تعلیم اور غذائی شعور کو آگے بڑھانے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔
پاکستان میں یہ انسٹیٹیوٹ مقامی ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کو خاص طور پر ڈیری کی غذائیت کے بارے میں ضروری آلات اور علم سے لیس کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ وہ شعبۂ صحت میں بہتری لاسکیں جبکہ اس سے قبل یہ انسٹیٹیوٹ نیدرلینڈز، بیلجیئم، نائجیریا، چین اور ویتنام جیسے ممالک میں کامیابی سے کام کرچکا ہے۔
انسٹیٹیوٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فریزلینڈکیمپینا انسٹیٹیوٹ اب پاکستان میں اپنی مہارت لا رہا ہے تاکہ وسیع پیمانے پر غذائیت کی کمی اور مائیکرو نیوٹرینٹ کی کمی جیسے اہم غذائی مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے۔
فریزلینڈکیمپینا اینگرو پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر کاشان حسن نے انسٹیٹیوٹ کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انسٹیٹیوٹ اعلیٰ معیار واعتبار کو برقرار رکھتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ فراہم کردہ معلومات قابل اعتماد اور مفید ہیں، ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ انسٹیٹیوٹ شعبۂ صحت کے پیشہ ور افراد کے لئے ایک قابل اعتماد اور قابل اعتبار سائنس پر مبنی رابطہ پلیٹ فارم ہو۔
منیجنگ ڈائریکٹر کاشان حسن نے مزید کہا کہ ہم یہ بھی یقینی بناتے ہیں کہ یہ انسٹیٹیوٹ 100 فیصدآزاد اور کسی برانڈ سے متاثر نہ ہو۔سربراہ
، سربراہ فریزلینڈکیمپینا انسٹیٹیوٹ پاکستان ڈاکٹر محمد ناصر نے انسٹیٹیوٹ کی منفرد پوزیشن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دودھ کی بے پناہ اہمیت، اس کی غذائیت اور صحت میں حصہ اور اس کی استعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ پاکستان کو ایک حقیقت پر مبنی، رسمی، غیر برانڈڈ طریقہ کار کی ضرورت ہے۔”
لانچ کے دوران فریزلینڈکیمپینا انسٹیٹیوٹ نے پاکستان کے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کے لیے اپنے عزم کو پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) اور پاکستان نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹک سوسائٹی (پی این ڈی ایس) کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرکے باضابطہ بنایا۔
یہ معاہدے صحت کے نتائج کو بہتر بنانے اور پاکستان بھر میں غذائی تعلیم کے پھیلاؤ کو بڑھانے کے مشترکہ مقصد کی تصدیق کرتے ہیں۔ یہ تعاون شعبۂ صحت کے پیشہ ور افراد کو غذائیت کی سائنس اور عملی صحت کی حکمت عملیوں میں جدید ترین معلومات فراہم کرنے کے لئے ایک وسیع پیمانے پر پہل کی سہولت فراہم کرے گا۔