پاکستان مظلوم کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کا بیس کیمپ ہے۔شیخ رشید احمد

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان مظلوم کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کا بیس کیمپ ہے۔شیخ رشید احمد
پاکستان مظلوم کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کا بیس کیمپ ہے۔شیخ رشید احمد

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کا بیس کیمپ ہے۔ کشمیر کو پاکستان بنانے کے لیے جانیں قربان کرنی ہوں گی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کو بہت نزدیک سے دیکھ چکا ہوں۔جدوجہدِ آزادیِ کشمیر قربانیوں کی لازوال داستان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ  کشمیر میں کرفیو 136ویں روز میں داخل

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کشمیریوں کو بے وقوف سمجھنے والے خود احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ پاکستان میں مسئلۂ کشمیر کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں، پوری قوم میں اتفاقِ رائے پایا جاتا ہے۔

شیخ رشید احمد نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی سزائے موت پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ملک لوٹتے ہیں، انہیں کوئی پوچھتا نہیں۔ جس نے ملک کے لیے جنگیں لڑیں اور فتح پائی، اسے غدار قرار دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس شخص نے سیاچن اور کارگل میں بھارت کے خلاف فتح حاصل کی، اس کے خلاف فیصلہ آیا۔ پاک فوج نے کل جو بیان دیا ، زندگی کا سب سے تلخ بیان ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر شیخ رشیداحمد نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے سے فاصلے بڑھ رہے ہیں اورحالات کشیدگی کی طرف جارہے ہیں۔

ایک انٹرویومیں گزشتہ روز شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان واپس آئیں گے تو اس معاملے پر سوچیں گے۔انہوں نے کہا کہ چوروں اور لٹیروں کی ضمانتیں ہورہی ہیں، ملک کی خدمت کرنے والے کو سزائے موت دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  مشرف کے خلاف فیصلے سے فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ شیخ رشید

Related Posts