سی پیک باہمی اتحاد و خوشحالی کی طرف خوبصورت راستہ ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی پیک باہمی اتحاد و خوشحالی کی طرف خوبصورت راستہ ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی
سی پیک باہمی اتحاد و خوشحالی کی طرف خوبصورت راستہ ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری (سی پیک) باہمی اتحاد اور خوشحالی کی طرف ایک خوبصورت راستہ ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان انسٹیٹیوٹ برائے پارلیمانی سروسز کے زیر اہتمام  خطے کو جوڑنے میں پارلیمان کے کردار پر سیمنار ہوا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور  چینی سفیر نے شرکت کی۔

Image

سیمینارشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستانی پارلیمان ممالک کے بہتر مستقبل کے لیے   مخلصانہ تعاون کرے گا۔

Image

اسد قیصر نے کہا کہ ہم معاشی خوشحالی، علاقائی امن و استحکام اور بہتر تجارت کو سی پیک کے اقدام کے تناظر میں ترقی کرتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کرتارپور راہداری سے پاکستان کا پر امن تشخص دُنیا بھر میں اجاگر ہوگا جبکہ یہ فیصلہ اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ ماہ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کرتار پور راہداری کی تعمیر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا اہم تاریخی اقدام ہے۔

مزید پڑھیں: کرتارپور راہداری سے پاکستان کا پر تشخص  اُجاگر ہوگا۔اسد قیصر

Related Posts