وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا

وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کریں گے جسے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر طلب کیا گیا ہے۔

رہائش گاہ بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں صوبہ پنجاب کی اعلیٰ قیادت بشمول گورنر چوہدری محمد سرور، وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار اور کور کمیٹی اراکین شرکت کریں گے۔

ہنگامی کور کمیٹی اجلاس میں عدلیہ کے حالیہ فیصلوں بشمول سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو دی جانے والی سزائے موت کے ساتھ ساتھ دیگر اہم ملکی و سیاسی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

بنی گالہ میں شام کے وقت ہونے والے اجلاس کے دوران وزیر اعظم اراکینِ کور کمیٹی کو ملکی معاملات پر پارٹی بیانیے اور دیگر اہم امور سے آگاہ کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے تحریکِ انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس  طلب کیا تھا  جس کے دوران اپوزیشن کے آزادی مارچ پلان سی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے اہم اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کو ملکی سیاسی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی  جبکہ فارن فنڈنگ کیس پر بھی گفتگو ہوئی۔ 

مزید پڑھیں: وزیر اعظم نے کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

Related Posts