واشنگٹن:امریکانے کہا ہے کہ بھارت جمہوری اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔
تفصیلات کے مطابق شہریت کے متنازع قانون کے خلاف بھارت کی مختلف ریاستوں اور شہروں میں مظاہرے کئے گئے ،پولیس کی جانب کریک ڈاؤن اور دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ پر تشدد کے بعد صورتحال تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں ترجمان مورگن آرٹیگس نے کہا کہ امریکا کی شہریت ترمیمی ایکٹ سے متعلق بھارت میں حالات پر گہری نظر ہے، ہم تمام تر پیشرفت کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنگال میں متنازع شہریت قانون میری لاش پر سے گزر کر ہی نافذ ہوگا، ممتا بینرجی