وزیر اعظم کا دورہ ملائیشیا منسوخ، کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہیں کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM imran khan malaysia
وزیر اعظم کا دورہ ملائیشیا منسوخ، کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہیں کریں گے

کوالالمپور: وزیر اعظم عمران خان نے دورہ ملائیشیا منسوخ کردیا ہے اور وہ کوالالمپورمیں شیڈول تین روزہ سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کی منسوخ اور کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کی تصدیق کردی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم مہاتیر محمد کو گزشتہ روزپاکستانی وزیراعظم عمران خان کی کال موصول ہوئی جس میں انہوں نے کوالالمپور سمٹ میں شرکت سے معذوری ظاہر کی۔

ملائیشین وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر مہاتیر محمد نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے آگاہ کرنے کے عمران خان کے اقدام کو سراہا جہاں پاکستانی وزیر اعظم کو کوالمپور سمٹ میں امت مسلمہ کو درپیش مسائل اور موجودہ حالات کے حوالے سے اظہار خیال کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی جنیوا میں ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک تعلقات پر گفتگو

بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر مہاتیر محمد نےپا کستانی جریدے میں شائع غلط خبر کی بھی تصحیح کی جس میں ملائیشین وزیر اعظم سے منسوب بیان میں کہا گیا تھا کہ کوالالمپور سمٹ کا مقصد اسلامی تعاون تنظیم کی جگہ ایک متبادل پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

Related Posts