کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے سنگین غداری کیس کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرف کیس کے تمام قانونی پہلوئوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ یقینا یہ مقدمہ اپیل میں بھی جائے گا جو ہر فریق کا حق ہے۔
ترجمان نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 6 کی شق 2 کے تحت آئین شکنی کے مرتکب شخص کی مدد و اعانت کرنے والے افراد بھی ویسی ہی سزا کے مستحق ہوتے ہیں لیکن یہاں ایسا نظر نہیں آ رہا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے کہا کہ آئین شکنی محض مارشل لا یا ایمرجنسی لگانے کا ہی نام کیوں ہے؟ صبح و شام نام نہاد جمہوری حکومتیں ملک کے طول و عرض میں آئین کی مختلف شقوں سے رو گردانی کرتی نظر آتی ہیں۔
مزید پڑھیں:پرویزمشرف کیخلاف عدالتی فیصلے پر پاک افواج میں شدید غم وغصہ واضطراب