پشاور ہائی کورٹ کی پارکنگ میں دھماکا ، پولیس اہلکار سمیت 11 افراد کے زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PHC blast
پشاور ہائی کورٹ کی پارکنگ میں دھماکا ، پولیس اہلکار سمیت 11 افراد کے زخمی

پشاور ہائی کورٹ کی پارکنگ میں دھماکے سے پولیس اہلکار سمیت 11 افراد کے زخمی ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاور ظہور آفریدی کے مطابق ہائی کورٹ کے باہر غیرقانونی پارکنگ میں بارہ بج کر پانچ منٹ پر سڑک سے گزرنے والا رکشے میں دھماکہ ہوا۔

بم ڈسپوزل یونٹ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق رکشہ میں 4کلو گرام دیسی ساختہ بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کی۔

پولیس، ریسکیو اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور ہائی کورٹ جانے والے تمام راستے مسدود کر دیے گئے ہیں۔دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ پولیس اور تفتیشی حکام جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جس سے دھماکے کی نوعیت معلوم ہو سکے گی۔

Related Posts