گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریکِ انصاف کی حکومت سیاحت کو فروغ دے رہی ہے جو ایک انقلابی اقدام ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ سیاحت سے نہ صرف زرِ مبادلہ آئے گا جس کی بہت ضرورت ہے بلکہ اس سے پوری دنیا میں پاکستان کا تصور بھی بہتر ہوگا۔
گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ سیاحت سے ملک میں مثبت ماحول کو فروغ ملے گا کیونکہ سیاحت منفی فضا میں پروان نہیں چڑھ سکتی۔ یہ ہمارے لیے انقلابی اقدام ثابت ہوگا۔
@ImranKhanPTI Gov doing a great job by promoting tourism. It can be a real game-changer as it will not only bring much needed foreign exchange but also lifts the image of the country.
Not only that, it brings positivity as tourism never works in a negative atmosphere. pic.twitter.com/dMah6W10bt
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) December 15, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ خواتین کو معاشی ترقی کے لیے کام کرنے کے مواقع میسر آنے چاہئیں جبکہ تعلیم کے میدان میں خواتین کی کارکردگی بے مثال ہے۔
سندھ کے شہر جامشورو میں چھ روز قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ ملک کے بڑے اداروں میں باصلاحیت افراد کی سخت ضرورت ہے، خواتین کو ایسے اداروں میں کام کرنا چاہئے۔
جامشورو کی مہران یونیورسٹی میں خطاب کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ تعلیم کے لیے محنت کرنے والے مرد حضرات کی صلاحیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، لیکن 70 فیصد پوزیشن ہولڈرز خواتین کو دیکھا ہے۔
مزید پڑھیں: خواتین کو ترقی کے لیے کام کا موقع دینا چاہئے۔گورنر سندھ