مسلمانوں پر سرجیکل اسٹرائیک نے بھارت کو اپنے آپ سے لڑوا دیا۔قاسم سوری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلمانوں پر سرجیکل اسٹرائیک نے بھارت کو اپنے آپ سے لڑوا دیا۔قاسم سوری
مسلمانوں پر سرجیکل اسٹرائیک نے بھارت کو اپنے آپ سے لڑوا دیا۔قاسم سوری

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کے ذریعے بھارت نے اپنے آپ کو شکست دینے کا ایک الٹا راستہ منتخب کیا، اسٹرائیک نے بھارت کو اپنے آپ سے لڑوا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ سات دہائیوں تک محفوظ رہنے کے بعد مودی سرکار اپنے ہی ملک کی مستحکم جمہوریت سے تنگ آ گئی۔

Protestors demonstrate against the Citizenship Amendment Bill (CAB) in Guwahati, India. Photo: Xinhua

ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ بھارت نے خون بھری آزادی کے 70 سال بعد مسلمانوں پر سرجیکل اسٹرائیک کی جس نے اسے خود سے دست و گریباں کردیا۔ 

قاسم خان سوری نے ٹوئٹر پیغام میں بھارت میں حالیہ متنازعہ شہریت بل کے خلاف بھارتی شہریوں کے ملک گیر احتجاج کی خبر بھی شیئر کی جس کے مطابق  مودی کی مسلمانوں کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک سے خود بھارت خانہ جنگی کا شکار ہوگیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل  آصف غفور نے کہا  کہ  مقبوضہ جموں و کشمیر اور خود بھارت میں ہندوتوا کے خلاف جو طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے، اسے روکا نہیں جاسکتا۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پورے بھارت میں ہندوتوا کے خلاف احتجاج جاری ہے جسے سطحی ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جاسکتا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں ہندوتوا کے خلاف طوفان روکا نہیں جاسکتا۔میجر جنرل آصف غفور

Related Posts