پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی جنگ مل کر لڑیں گے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی جنگ مل کر لڑیں گے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار
پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی جنگ مل کر لڑیں گے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی جنگ ہم سب نے مل کر لڑنی ہے تاکہ ہماری آئندہ نسلوں میں کوئی پولیو سے متاثر نہ ہو۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پولیو کے خلاف اس لیے جنگ کر رہے ہیں تاکہ آنے والی نسلیں پولیو وائرس کا شکار نہ ہوں۔

وزیر اعلیٰ  عثمان بزدار نے کہا کہ کل سے پنجاب بھر میں پولیو مہم شروع ہو رہی ہے جس میں ہمارے تمام وزراء، اراکینِ پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی کے افراد پولیو ٹیمز کے شانہ بشانہ  حصہ لیں گے۔ 

وزیر اعلیٰ نے حکومتِ پنجاب کی طرف سے نامور عالمِ دین مولانا طارق جمیل کا پیغام بھی شیئر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پولیو ویکسین کے بارے میں پایا جانے والا ابہام غلط ہے۔

مشہور و معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے شیئر کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ پولیو ویکسین کو سازش سمجھنا غلط ہے۔ یہ ایک دوا ہے جسے اللہ نے شفاء کا سبب بنایا ہے۔ اپنے بچوں کو  پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اعلان کیا  کہ پولیو کے خلاف 3 روزہ ملک گیر مہم کا آغاز کل سے کیا جائے گا، تمام والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں۔ 

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پولیو کے خلاف 3 روزہ ملک گیر مہم کا آغاز کل سے کیا جائے گا۔ڈاکٹر ظفر مرزا

Related Posts