اسلام آباد: پاکستان اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کے 63 ویں اجلاس کے لیے صدر منتخب ہو گیا۔
دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ ویانا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر منصور احمد خان کو سال 2020 میں 63 ویں اجلاس کے لئے سی این ڈی کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے پاکستان کو ووٹ دینا پاکستان کے منشیات کے مسئلے پر عالمی پالیسی میں اہم کردار کی عکاسی کرتا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق ویانا میں اقوام متحدہ کمیشن برائے منشیات اور جرائم کی گورننگ باڈی ہے، منشیات کے کنٹرول کے معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اقوام متحدہ کے نظام میں پالیسی بنانے کا مرکزی ادارہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکنیت کا بھی اہل نہیں۔پاکستان