امریکا نے پاکستانی سفارتکاروں پر عائد نقل و حرکت کی پابندی ختم کر دی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا نے پاکستانی سفارتکاروں پر عائد نقل و حرکت کی پابندی ختم کر دی
امریکا نے پاکستانی سفارتکاروں پر عائد نقل و حرکت کی پابندی ختم کر دی

واشنگٹن: امریکا نے  سیاسی امور کے نائب معاون وزیر خارجہ تھامس شینن کی طرف سےپاکستانی سفارت کاروں کی واشنگٹن سمیت ملک بھر میں  آزادانہ نقل و حرکت پر  عائد کردہ پابندی ختم کردی ہے۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ اس پابندی کے تحت ان کے اہل خانہ بھی امریکا کے کسی شہر میں نقل و حرکت سے قبل امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے اجازت لینے کے پابند تھے۔

امریکی حکومت نے پاکستانی دفتر خارجہ کے ساتھ ساتھ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کو بھی پابندی ختم کرنے کے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے۔ 

پاکستان نے بھی امریکی سفارتی عملے کی ملک بھر میں  نقل و حرکت پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ ساتھ چاروں قونصل خانوں کے اہلکاروں کو 25 میل کی حدود میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی اورمقررہ حد سے باہر جانے کے لیے امریکی حکومت سے اجازت لینا ضروری قرار دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیئے:  بھارت نے کشمیر پر فیصلے سے پہلے امریکا سے مشورہ نہیں کیا۔ ایلس ویلز

Related Posts