سینئر اور نوجوان وکلا گلدستے لے کر پی آئی سی جائیں، لاہورہائیکورٹ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

lahore high court
lahore high court

لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جج جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے سینئر اور نوجوان وکلا ءکومشورہ دیا ہے کہ وہ گلدستے لے کر پی آئی سی جائیں، وکلا ڈاکٹروں سے گلے مل کر معاملہ ختم کریں۔

لاہور ہائیکورٹ میں وکلا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی عدالت میں گئے جہاں انہوں نے عدالتی امور بند کرنے کی استدعا کی۔

جسٹس مظاہر علی نقوی نے کہا عدالت اپنا کام کرے گی، یہ میری ذمہ داری ہے، سینئر اور نوجوان وکلا گلدستے لے کر پی آئی سی جائیں، وکلا ڈاکٹروں سے گلے مل کر معاملہ ختم کریں۔

جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی نے کہا کہ کوئی وکیل کیسز کی پیروی کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہتا تو اس کی اپنی مرضی ہے، لیکن مقدمات عدم پیروی پرخارج نہیں کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی سی حملہ کیس،گرفتار 46وکلاء کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ،14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اس سے قبل جسٹس محمد انوار الحق پنوں نے لاہور ہائی کورٹ میں گرفتار وکلا کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے ے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی، عدالت کے باہر وکلا کی بڑی تعداد جمع تھی۔

Related Posts