شہباز شریف کاپنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shahbaz sharif
شہباز شریف کاپنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرو قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامی آرائی کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی اعلیٰ سطحی اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ غنڈہ گردی میں جو بھی ملوث ہے اسے معاف نہ کیاجائے ،آج جو کچھ ہوا اس پر ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیا ہے، مریضوں کی اموات پر بیحد صدمہ ہے ،بے گناہ جان سے جانے والے مریضوں کو کیا زرتلافی کوئی دے سکتا ہے؟ ۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو قانون کے تحت سزا ملنی چاہیے ،آج صرف اور صرف پاکستان اور معاشرے کا نقصان ہوا جس پر دلی رنج وغم ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور میں وکلاء کا امراض قلب کے اسپتال پر دھاوا، طبی امداد نہ ملنے پر 6 مریض جاں بحق

انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے طبقات کے درمیان تصادم ہونا حکومتی بدانتظامی کی بدترین مثال ہے ،واقعات بتارہے ہیں کہ حکومت نے صورتحال کی سنگینی کو سمجھا نہ ہی تدارک میں سنجیدگی دکھائی ۔

ڈاکٹرز اور وکلاء کے اس جھگڑے کی اصل قیمت بے گناہ اور معصوم مریضوں نے اپنی جان سے ادا کی ،قانون پڑھنے والے قانون ہاتھ میں لیں گے تو پھر قانون اور انصاف کا نظام کیسے چلے گا؟،زخموں پر مرہم لگانے والے زخم لگانے لگیں تو پھر مسیحائی کیسے ہوگی ۔

Related Posts