کراچی : پاک قطر جنرل تکافل نے کراچی میں منعقدہ آئی بی اے سینٹر فار ایکسلنس ان اسلامک فنانس کی اسلامک فنانس کانفرنس 2019میں شرکت کی۔
کانفرنس کا موضوع ــ”اسلامک فنانس میں ابھرتے ہوئے رجحاناتـ” تھا جس کا کلیدی مقصد اسلامی مالیات کی صنعت میں جدّت اور تحقیق کو فروغ دینا تھا۔
کانفرنس میں محققین نے مختلف ابھرتے ہوئے رجحانات پر اپنے مقالے پیش کئے جن میں ڈیجیٹل بینکنگ، فنٹیک اینڈ اسلامک فنانس، جدید مصنوعات اور سود سے پاک معیشت میں مرکزی بینک کے کردار سمیت مختلف موضوعات شامل تھے۔
مزید پڑھیں:پی آئی اے کی پرواز سیالکوٹ ایئرپورٹ پر حادثے سے بال بال بچ گئی