کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں گیس لیک ہونے کے باعث دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد زخمی ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ہونے والا یہ دھماکہ پشتون آباد میں واقع ایک گھر میں ہوا جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ اور سیکورٹی حکام حرکت میں آ گئے۔
سیکورٹی حکام اور ریسکیو عملے نے زخمی ہونے والوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس کے برنز وارڈ میں داخل کروا دیا ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ میں ڈبل روڈ پرنادراآفس کے قریب بم دھماکا ہوا، دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہیدجبکہ 4 افرادزخمی ہوئے۔
دو ماہ قبل 15 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے میں پولیس کی 15مددگارموبائل کونشانہ بنایاگیا،زخمیوں میں پولیس اہلکاربھی شامل ہیں۔
ریسکیو کے مطابق 4 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان سول اسپتال نے واقعے میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں 4 زخمیوں کو ایمرجنسی میں لایا گیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنے کا کام شروع کر دیا۔ بتایا گیا کہ دھماکا ایک پولیس موبائل کے قریب کیا گیا، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ: ڈبل روڈ پر بم دھماکا، 1 پولیس اہلکار شہید