کوئٹہ: ڈبل روڈ پرنادراآفس کے قریب بم دھماکا،ایک پولیس اہلکار شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

quetta blast police
کوئٹہ: ڈبل روڈ پرنادراآفس کے قریب بم دھماکا،متعددافرادزخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ میں ڈبل روڈ پرنادراآفس کے قریب بم دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہیدجبکہ 4 افرادزخمی ہوئے۔
دھماکے میں پولیس کی 15مددگارموبائل کونشانہ بنایاگیا،زخمیوں میں پولیس اہلکاربھی شامل ہیں۔

ریسکیو کے مطابق 4 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، ترجمان سول اسپتال نے واقعے میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اسپتال میں چار زخمیوں کو ایمرجنسی میں لایا گیا ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دھماکا ایک پولیس موبائل کے قریب کیا گیا، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

Related Posts