پاکستان کا دیسی سب وے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں دستیاب ہے جس کی قیمت صرف 150روپے رکھی گئی ہے جس میں تکہ، ملائی بوٹی، فجیتا اور میٹ بالز شامل کی جاتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں دستیاب دیسی سب وے کی قیمت 150روپے رکھی گئی ہے۔ سب وے فروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ جسے معلوم ہے وہ سب وے اور جسے نہیں معلوم، وہ برگر کہہ کر طلب کر رہا ہے۔
کراچی میں 150روپے میں دیسی سب وے سے بہتر شاید ہی کھانے کی کوئی چیز دستیاب ہو۔ دیسی سب وے بنانے والے شیف شاہزیب کا کہنا ہے کہ عوام کی جانب سے سب وے کا ردِ عمل اچھا ہے۔لوگ اسے پسند کر رہے ہیں اور خوب کھا رہے ہیں۔
راولپنڈی کی تنگ گلیوں میں آباد 75 سالہ پرانا دلبر ہوٹل، روایتی کشمیری کھانوں کا مرکز
شاہزیب کا کہنا ہے کہ مجھے لیاقت آباد میں سب وے بناتے ہوئے 25 دن ہو گئے۔ روز ہم فریش سامان لاتے ہیں اور اس سے سب وے بناتے ہیں، تمام تر سامان روزانہ ہی ختم ہوجاتا ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ عوام کا رسپانس بہت اچھا ہے۔
کیا آپ نے کنگ پاؤ چکن کھایا ہے؟
ان کا کہنا ہے کہ ایک روز مجھے بیٹھے بیٹھے خیال آیا کہ ہماری فوڈ اسٹریٹ میں ایسا کوئی عنصر ہے نہیں۔ عوام کے کھانے کیلئے کچھ نیا اور الگ ہونا چاہئے۔ سب وے دیگر ریسٹورنٹس پر تو دستیاب ہے تاہم ہماری فوڈ اسٹریٹ پر نہیں۔
میں گوشت بھی اپنے ہاتھ سے بنا ہوا استعمال کرتا ہوں۔ باہر سے نہیں لیتا۔شاہزیب نے کہا کہ ہم منجمد کیا ہوا گوشت بھی نہیں لیتے۔ ہم مختلف دنوں میں اس کے مختلف کمبی نیشن بھی ٹرائی کرتے رہتے ہیں۔ فی الحال اس کے 3 سے 4 فلیور دستیاب ہیں۔
ہم دیسی سب وے لیاقت آباد نمبر 1 میں رحمانیہ مسجد کے قریب کراؤن کیٹرنگ کے نام سے ہماری دکان موجود ہے۔ شاہزیب نے کہا کہ اگر آپ گوگل پر اسی نام سے سرچ کریں تو آسانی سے یہاں پہنچ سکتے ہیں اور 150 میں دیسی سب وے کھا سکتے ہیں۔