اسمبلی میں آنا میرا حق ہے، جب اسپیکر رکاوٹ بن جائے تو پیچھے کیا رہ جائے گا، شاہد خاقان عباسی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shahid khaqan NA
اسمبلی میں آنا میرا حق ہے،جب اسپیکر رکاوٹ بن جائے تو پیچھے کیا رہ جائے گا،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسمبلی میں آنا میرا حق ہے،جب اسپیکر قومی اسمبلی رکاوٹ بن جائے تو پیچھے کیا رہ جائے گا،عدالت کے فیصلے پر اسمبلی میں آیا ہوں،پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کیلئے آپ کو 3 خط لکھے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خان عباسی نے کہاکہ اسمبلی میں آنا میرا حق ہے،جب اسپیکر قومی اسمبلی رکاوٹ بن جائے تو پیچھے کیا رہ جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ میں عدالت کے فیصلے پر اسمبلی میں آیا ہوں۔

اسپیکر نے کہاکہ میں نے آپ کی درخواست پر پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ اسپیکر صاحب آپ نے اپنے خط میں کہا میں فیصلہ کروں گا کہ تم آ سکتے ہو یا نہیں۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح آپ اس ہاؤس کے ممبر ہیں اس طرح میں بھی اس ہائوس کا ممبر ہوں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں نے اس کرسی پر فخر امام،یوسف رضا گیلانی کو دیکھا ہے جنہوں نے اصولوں کیلئے کرسی چھوڑی،پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لیے میں نے آپ کو 3 خط لکھے۔انہوںنے کہاکہ اگر آپ کہہ دیں کہ پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے لیے آپ پر دباو ہے تو ہم نہیں آئیں گے،رانا ثنااللہ کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری ہونے چاہئیں ۔

اسپیکر کی وضاحت کے دوران شاہد خاقان ایوان سے باہر نکل گئے۔ خواجہ سعد رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ جن جن افراد نے پروڈکشن آرڈرز کے حوالے سے معاونت کی اس پر شکر گزار ہیں ،البتہ جو لوگ رکاوٹ بن رہے ہیں انکے بارے میں آپ بھی جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نیب نے خورشید شاہ کے کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا

انہوں نے کہاکہ میں اس پر نام لوں گا تو پھر یہاں تلخی بڑھ جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ آپ سپیکر قومی اسمبلی ہیں، کسی کو ہماری شکل اچھی نہیں لگتی تو کوئی بات نہیں مگر آپ کے احکامات سب کو تسلیم کرنا پڑیگا ،ہم قومی اسمبلی کے ممبران ہیں جو حلقے کے ساتھ قومی سطح پر بات کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جو کچھ ہمارے ساتھ ہورہا ہے، وہ ماضی میں بھی ہوتا رہا، ہم نہیں چاہتے وہ مستقبل میں آپ کے ساتھ ہو۔ انہوں نے کہاکہ رانا ثناء اللہ کیلئے آپ اپنی کوشش جاری رکھیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے خواجہ سعد رفیق کی تقریر کے ساتھ ہی اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا۔

Related Posts