اسلام آباد:13 ہویں ساؤتھ ایشین گیمز نیپال میں اختتام پذیر ہوگئے، ایونٹ میں پاکستانی ایتھلیٹس نے مجموعی طور پر 32 گولڈ ، 41 سلور اور 59 برانز میڈلز حاصل کیے، میڈلز کی مجموعی تعداد 132 بنتی ہے۔
مقابلوں کے آخری روز پاکستان نے اسکواش میں بھارت کو ہراکر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے جوڈو اور باکسنگ میں بھی آخری روز میڈلز حاصل کیے۔ایونٹ کے آخری روز اسکواش کے ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے مردوں کے مقابلوں میں بھارت کو 1-2 سے شکست دے کر گولڈ میدل حاصل کیا۔
پاکستان کے طیب اسلم نے پہلے میچ میں ہرندر سنگھ کو شکست دی ، دوسرے میچ میں عاصم کو پردھان کے ہاتھوں شکست ہوئی، تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں فرحان محبوب نے ابھے سنگھ کو مات دے کر پاکستان کو گولڈ میڈل دلوادیا۔
اس سے قبل خواتین اسکواش ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پاکستان ٹیم کو بھارت سے شکست ہوئی، پاکستان کی مدینہ ظفر نے تو اپنا میچ جیت لیا لیکن فائزہ ظفر اور مقدس اشرف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یوں پاکستان نے یہاں سلور میڈل حاصل کیا۔
مزید پڑھیں: ساؤتھ ایشین گیمز،انعام بٹ کا تیسرا گولڈ میڈل، پاکستان نے میڈلز کی سنچری مکمل کر لی