متحدہ اور نواز لیگ کے اتحادکا نقصان کم اور فائدہ زیادہ ہوگا۔بلاول بھٹو زرداری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول

متحدہ اور نواز لیگ کی سیاسی حکمتِ عملی پر پیپلز پارٹی کا ردِ عمل سامنے آگیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دونوں کے اتحاد کا ہمیں نقصان کم اور فائدہ زیادہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم کنگز پارٹی کا وہی حال کریں گے جو 2008 میں کیا تھا۔ نواز لیگ اور متحدہ کے اتحاد کا ہمیں کم نقصان اور زیادہ فائدہ ہوگا۔جے یو آئی سے اتحاد کرسکتے ہیں۔

عمران خان کی فرنٹ پرسن فرح گوگی کی کرپشن کی داستان سامنے آگئی

بیان میں سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ اور ان کے خلاف بھی الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ لاڈلوں کی سیاست ختم ہونی چاہئے۔ 2013 میں میاں صاحب نے اکثریت لی نہیں بلکہ انہیں دلوائی گئی تھی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ تحریکِ انصاف والے نہ تو جمہوریت پر یقین رکھتے تھے اور نہ ہی آئین پر، انہیں آئین اور جمہوریت کا خیال اب آیا ہے؟یہ پی ٹی آئی کے سبق سیکھنے کا وقت ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی قیادت نے انتخابی اتحاد کا اعلان کیا تھا، تاہم ایم کیو ایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمارا ن لیگ سے انتخابی اتحاد پر نہیں بلکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوا تھا۔

 

Related Posts