لاہور، 9سال کی عمر میں بچھڑنے والی بچی کی اہلِ خانہ سے ملاقات کیسے ہوئی؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: سیالکوٹ میں 9سال قبل 6سال کی عمر میں بچھڑ جانے والی بچی کی اہلِ خانہ سے ملاقات کرادی گئی ہے جس کیلئے ”میرا پیارا ایپ“ سے مدد لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق میرا پیارا ایپ ٹیم نے 9سال قبل بچھڑنے والی بچی کو اپنے اہلِ خانہ سے ملوا دیا۔ فزیمہ کی عمر 15سال ہوچکی ہے جو 9سال قبل اپنے اہلِ خانہ سے بچھڑ گئی تھی۔ ٹیم نے گمشدہ بچوں اور افراد کے ڈیٹا کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے مدد لی۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے دہشت گردوں کو اسلام سے خارج قرار دے دیا

میرا پیارا ایپ ٹیم نے 9سال سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ہاں رہائش پذیر 15سالہ فزیمہ عارف سے ملاقات کی اور متعدد بار انٹرویوز، مختلف تصاویر اور جگہوں کے بارے میں سوالات کیے۔ 2ماہ کی جدوجہد کے بعد فزیمہ کی ملاقات اس کے بھائی سے کرادی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

کرتارپور راہداری، 75سال بعد بچھڑے ہوئے خاندان کی ملاقات

فزیمہ عارف کے بھائی اور دیگر رشتہ دار اسے دیکھ کر بے حد خوش ہوئے۔ میرا پیارا ایپ کی کامیابی پر اہلِ خانہ نے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی اور متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا۔ میرا پیارا ایپ ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی سامنے آگیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے بھارتی سکھ یاتریوں کیلئے کھولی گئی کرتارپور راہداری نے ایک پاکستانی خاتون کو 75 سال بعد اس کے بچھڑے بھائی سے ملوا دیا۔

پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات شروع سے ہی کشیدگی کا شکار رہے ہیں لیکن 4 کلو میٹر کی یہ راہداری محبت، امید اور بچھڑوں ہوئے کو ملانے کا ایک ذریعہ بن گئی۔

گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں جب 74 سالہ سکینہ اپنے بھائی گرمیل سنگھ کے گلے ملیں تو دونوں بہن بھائیوں کی آنکھوں سے آنسوؤں کی برسات شروع ہوگئی۔ یہ جذباتی مناظر دیکھنے والے بھی آبدیدہ ہوگئے۔

Related Posts