عدالت نے پرویز مشرف کے 4 پلاٹس بحقِ سرکار ضبط کرنے کا حکم دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے پرویز مشرف کے 4 پلاٹس بحقِ سرکار ضبط کرنے کا حکم دے دیا
عدالت نے پرویز مشرف کے 4 پلاٹس بحقِ سرکار ضبط کرنے کا حکم دے دیا

عدالت نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی مزید جائیداد کا سراغ حاصل ہونے پر ان کے 4 پلاٹس کو بحقِ سرکار ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پیپلز پارٹی رہنما و سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی۔ تفتیشی ٹیم کے سربراہ انسپکٹر عظمت نے عدالت کو گزشتہ روز ملزم پرویز مشرف کی مزید جائیداد کے انکشاف سے آگاہ کیا۔

سربراہ تفتیشی ٹیم انسپکٹر شوکت نے انسدادِ دہشت گردی عدالت کے معزز جج شوکت کمال ڈار کو بتایا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی مزید جائیدادوں کا پتہ چل گیا ہے۔

معززجج شوکت کمال ڈار نے کیس کو سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی تک داخلِ دفتر کرتے ہوئے کیس میں مزید 4 پلاٹس کو ضبط کرنے کا حکم دیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین آئین شکنی کیس کا فیصلہ 17 دسمبر تک سنانے کا عندیہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس کے بعد کوئی التوا نہیں دیا جائے گا۔

 سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین آئین شکنی کیس کی سماعت 5 روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں جسٹس سیٹھ وقار نے کی۔

استغاثہ کے وکلاء نے درخواست کی کہ مقدمے کی تیاری کے لیے مزید وقت دیا جائے جس پر جسٹس وقار سیٹھ نے کہا کہ باقی کیسز کو بعد میں نمٹائیں، پہلے یہ مقدمہ لڑیں۔ جسٹس نذر اکبر نے کہا کہ کیس کی تیاری کے لیے 4 دن کافی ہیں۔

مزید پڑھیں: پرویز مشرف کے خلاف کیس کا فیصلہ 17 دسمبر کو متوقع

Related Posts