پہلا ون ڈے: پاکستان ویمنز اے نے ویسٹ انڈیز ویمنز اے کو شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پہلا ون ڈے: پاکستان ویمنز اے نے ویسٹ انڈیز ویمنز اے کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے: پاکستان ویمنز اے نے ویسٹ انڈیز ویمنز اے کو شکست دیدی

لاہور: پاکستان ویمنز اے نے ویسٹ انڈیز ویمنز اے کو پہلے ون ڈے میں دلچسپ مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

لاہور کے غنی انسٹی ٹیوٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان ویمنز اے نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 174 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں ویسٹ انڈیز ویمنز اے کی ٹیم 45.2 اوورز میں 166 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان ویمنز اے کی اننگز میں گل فیروزہ نے 101گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے62 رنز اسکور کیے، دوسرا بڑا اسکور شوال ذوالفقار نے 40 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 17 رنز بنائے جس میں دو چوکے شامل تھے۔

ویسٹ انڈیز ویمنز اے کی طرف سے چیری این فریزر نے38 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں، زیدا جیمز نے دس اوورز میں صرف 29رنز دے کر2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ نے بنگلا دیش کے چھکے چھڑا دیے، 383 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا

ویسٹ انڈیز ویمنز اے کی اننگز میں شابیکا 29 اور کپتان راشادا ولیمز 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ان دونوں کو کپتان رامین شمیم نے آؤٹ کیا۔ انوشا ناصر اور صائمہ ملک نے بھی دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Related Posts