افغانیوں کے لیے ٹویٹ کیوں کیا؟ فردوس عاشق اعوان سے بھارتی صارفین کا سوال

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانیوں کے لیے ٹویٹ کیوں کیا؟ فردوس عاشق اعوان سے بھارتی صارفین کا سوال
افغانیوں کے لیے ٹویٹ کیوں کیا؟ فردوس عاشق اعوان سے بھارتی صارفین کا سوال

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے بھارتی ٹوئٹر صارفین نے سوال کیا  ہے کہ آپ نے افغانیوں کے لیے ٹویٹ کیوں کیا؟ جس کا انہوں نے جواب بھی دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز  اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ بھارتی ٹوئٹر صارفین پوچھ رہے ہیں آپ نے افغانیوں کے لیے کیوں بات کی؟

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں صرف افغانیوں کے لیے بات نہیں کرتی بلکہ میری بات ان پشتونوں کے لیے بھی ہوتی ہے جو پاکستان کے شہری ہیں۔ مجموعی طور پر 2 کروڑ 60 لاکھ پشتون پاکستانی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے بھارتی فلم پانی پت کے حوالے سے اپنا گزشتہ ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ افغانستان میں 1 کروڑ 20 لاکھ پشتون عوام موجود ہیں جبکہ سب کے سب لوگ بھارتی فلم پر غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی معاو ن خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف کی ان ہاؤس تبدیلی کی خواہش دیوانے کی بڑھکیں ہیں، لندن کی بیٹھک ایک نئی چال اور حکمت عملی ہے، عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والے ناکام ہوں گے۔

انہوں نے گزشتہ روز کہا کہ نواز شریف پہلے لندن اپارٹمنٹس کی ملکیت سے انکار کرتے رہے، اب سسلین مافیا کہلانے والے گاڈ فادر وہیں پر اجلاس کر رہے ہیں، پاکستان میں مطلوب افراد کو قانون اور عدالتیں بلا رہی ہیں ، سسلین مافیا پاکستان آنے سے انکاری ہے،چھوٹے میاں صاحب قوم کے ساتھ کی گئی ڈکیتیوں کا جواب دیں۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کی خواہش دیوانے کی بڑھکیں ہیں۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts