پاکستان تحریک عوام کے رہنما زاہد اعوان کی متحدہ رہنماؤں سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریک عوام کے رہنما زاہد اعوان نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ایم کیو ایم کے آفس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، مصطفی کمال، انیس قائم خانی، امین الحق و دیگر موجود تھے۔

ملاقات کے دوران کراچی کے شہری، بلدیاتی مسائل، ملکی سیاسی صورتحال، انتخابات سمیت دیگر امور زیر بحث آئے۔

جعلی یہودی کالونی، نائن الیون ماڈل، حماس نے حملے کی پلاننگ کیسے کی؟

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زاہد اعوان نے کہا کہ کراچی پاکستان کا اقتصادی اور معاشی انجن ہے، اس کو کمزور کرکے اور اس کے مسائل پر توجہ دیے بغیر ملکی معیشت کی بحالی ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی ابتری کے ساتھ سیاسی بے یقینی کی فضا بھی قائم ہے، جس کو ختم کرنے کیلئے بلا تاخیر انتخابات کی حتمی تاریخ دینا ضروری ہے۔

Related Posts