ایران اور امریکا کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ، دونوں اطراف سے ایک ایک قیدی رہا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Xiyue Wang, a Chinese-born naturalised American, was serving a 10-year prison sentence in Tehran

زیورخ /واشنگٹن: امریکا اور ایران کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے، ایران نے چینی نژاد امریکی اسکالر زیو وانگ جبکہ امریکا نے ایک ایرانی سائنس دان مسعود سلیمانی کو رہا کیا ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان قیدیوں کا یہ تبادلہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں شدید تناؤ پایا جاتا ہے۔ زیو وانگ ایران کی بدنام زمانہ جیل ایفین میں قید رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وانگ کی رہائی کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ قیدیوں کے معاملے پر زیاہ اہمیت دیتے ہیں۔ ایران میں قید دوسرے امریکیوں کی رہائی کے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ایوانِ میں مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے متعلق بل، پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

تبادلے کا یہ عمل سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں مکمل ہوا۔ دونوں ممالک نے اپنے شہریوں کی رہائی میں ثالث کا کردار ادا کرنے پر سوئٹزر لینڈ حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایک امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ زیو وانگ کی رہائی ایران پر انتہائی دبائو ڈالنے کی پالیسی کا نتیجہ ہے۔ یہ پالیسی کامیاب رہی ہے اور ایران نے اسی دبائو کے تحت امریکی کو رہا کیا ہے۔

Related Posts