آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ ،قومی خواتین کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف تاریخ بدلنے کیلئے پرعزم

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan captain Bismah Maroof and England captain Heather Knight pose with odi trophy at iconic twin towers

اسلام آباد :آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2021 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم پیر سے شروع ہونے والی سیریز میں انگلینڈ کو شکست دینے کیلئے پر عزم ہے ۔

انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ کے ساتویں راؤنڈ میں بھی کامیابی حاصل کرکے پاکستان کے خلاف ناقابل شکست رہنے کا اپنا ریکارڈ برقرار رکھنا چاہتی ہے،دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ میں شامل تین ایک روزہ میچز کا آغاز9 دسمبر سے ہوگا۔

قومی ویمنز ٹیم تاحال 15پوائنٹس کیساتھ آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پرپانچویں پوزیشن پر موجود ہے تاہم چوتھے نمبر پر موجود جنوبی افریقہ کے پوائنٹس کی تعداد14 ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پرانگلینڈ کا دوسرا نمبر ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ کنرارا اوول، کوالالمپور میں ہوگا۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم بسمعہ معروف کی قیادت میں انگلینڈ کے خلاف جلوہ گر ہوگی۔گذشتہ چند ماہ میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں واضح بہتری ہے۔

رواں سال کے آغاز میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ایک روزہ سیریز میں 1-2 سے شکست دینے کے بعد جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز برابر کیں۔ انگلینڈ کیخلاف تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے تمام میچز جیتنے پر پاکستان کو 6 اہم پوائنٹس ملیں گے جن کی بنیاد پر پاکستان کی آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2021 میں براہ راست رسائی کے امکانات روشن ہوجائیں گے،نیوزی لینڈ میں شیڈول ایونٹ میں میزبان ٹیم کے علاوہ 4 ٹاپ ٹیمیں براہ راست رسائی حاصل کریں گی۔

مزید پڑھیں: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈکااعلان، فواد عالم کی 10سال بعد واپسی

پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے 2021 میں شیڈول ایونٹ کیلئے رسائی حاصل کرلی ہے،انگلینڈ کی ٹیم سال 2019 میں 12 میں سے 7 میچز جیت چکی ہے،انہوں نے ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کو شکست دی تاہم انہیں آسٹریلیا اور بھارت سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ایک روزہ سیریز میں شامل تینوں میچز پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر لائیو اسٹریم کیے جائیں گے۔

شائقین کرکٹ تک بہترین کرکٹ ایکشن پہنچانے کے لیے پی سی بی کییو ٹیوب چینل پر 8 کیمروں سے بہترین کوریج فراہم کی جائے گی۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز ایک چیلنج ہے اور ہم اس سے نبردآزما ہونے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی خواتین کرکٹرز سیریز میں اہم پوائنٹس کے حصول کیلئے انگلینڈکے خلاف میچز میں کامیابی کے لیے پر عزم ہیں۔

بسمعہ معروف نے کہا کہ ملائیشیا کی کنڈیشنز انگلینڈ سے مختلف ہیں اور ویسے بھی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں حوصلہ افزاء بہتری آئی ہے، پاکستان کی ٹیم اس سے قبل 2017 میں انگلینڈ کے مدمقابل آئی تھی جبکہ اس مرتبہ ٹیم میں نئے چہرےبھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم انگلینڈ کو سرپرائز کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے کہا کہ ٹیم میں نئی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے اور یہ سیریز ان کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ میں مستقل جگہ بنانے کا اہم موقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہڈیوں کی بیماری کے باعث سابق عالمی نمبر ون کیرولین نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے گذشتہ چند سالوں میں بہترین کھیل پیش کیا ہے اوریہ ٹیم آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں براہ راست رسائی حاصل کرنے کی اہلیت بھی رکھتی ہے۔ہیتھر نائٹ نے کہا کہ ملائیشیا کی کنڈیشنز ان کے لیے نئی ہیں، امید ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔اس دوران تین ایک روزہ میچز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیاہے۔

آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز جبکہ کالی داس ریزرو امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔ محمد جاوید کوسیریز کے لیے میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔پاکستان سکواڈمیں بسمعہ معروف (کپتان)، عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء ،جویریہ خان،کائنات حفیظ، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، ندا ڈار، ، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، سدرہ امین اور سدرہ نواز شامل ہیں ۔

Related Posts