بھارتی شہری خفیہ عسکری معلومات آئی ایس آئی کو بیچنے کے الزام میں گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لکھنؤ: بھارتی انسدادِ دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے خفیہ عسکری معلومات پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو بیچنے کے الزام میں ایک بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار بھارتی شہری شلیندر سنگھ چوہان عرف شلیش ولد راجندر سنگھ کو آئی ایس آئی ایجنٹ قرار دیا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شلیش کے قبضے سے بھارتی فوج کا فرضی شناختی کارڈ بھی ملا۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت امریکا میں بھی سکھ رہنماؤں کو قتل کرسکتا ہے، ایف بی آئی 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزم نے واٹس ایپ اور فیس بک کے ذریعے بھارتی فوج کی اہم معلومات انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کو فراہم کیں۔ ملزم نے فوج کی وردی میں اپنی تصویر فیس بک پر پوسٹ کی تھی۔

دلچسپ طور پر بھارتی میڈیا نے اُس ”آئی آیس آئی ہینڈلر“ کا نام پریتی بتایا ہے جس سے شلیش نامی ملزم رابطے میں تھا اور بھارتی میڈیا کے بے بنیاد دعووں کے مطابق پریتی نے ہی ملزم کو بھاری معاوضے کی پیشکش کی۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملزم نے بھارتی فوج کی گاڑیوں کی نقل و حرکت کی تصاویر شیئر کیں اور اپریل 2023 میں نام نہاد آئی ایس آئی ایجنٹ سے فون پے کے ذریعے 2000روپے معاوضہ بھی وصول کیا۔

دعویٰ یہ بھی کیا جارہا ہے کہ بھارتی فورسز نے مدھیہ پردیش، ہریانہ اور راجستھان سے بھی پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن میں سے چند فوجی تھے، تاہم ان میں سے ایک بھی شخص مسلمان نہیں۔

واضح رہے کہ آئی ایس آئی سمیت دیگر خفیہ ادارے اپنے کسی بھی ایجنٹ سے رابطے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا نہیں لیتے، نہ ہی کسی ضروری ادائیگی کیلئے فون پے جیسے آن لائن پلیٹ فارم کا استعمال کیا جاتا ہے جسے پکڑنا  آسان ہو۔ 

 

Related Posts