فلم ’جومانجی دی نیکسٹ لیول‘ کا برلن میں پریمئر، ڈیوائن جانسن سمیت اسٹار کاسٹ کی شرکت

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

'Jumanji; The Next Level' film premiere, Berlin

برلن :ہالی ووڈ کی ایڈونچر فلم ’جومانجی دی نیکسٹ لیول‘ کا برلن اور لندن میں رنگا رنگ پریمیر ہوا جس میں دی راک ڈیوائن جانسن سمیت اسٹار کاسٹ نے شرکت کی اور خوب جلوے بکھیرے۔

جیک کسدان کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی وڈیو گیم میں قید دلچسپ کرداروں کے گرد گھومتی ہے جس میں ڈیوائن جانسن کے علاوہ نک جونس، جیک بلیک، کیون ہارٹ، کیرن گیلن بھی اہم کردار میں نظر آئینگے۔

فلم جومانجی 2 بچوں کے گرد گھومتی ہے، جو جومانجی نامی ایک گیم کی وجہ سے اس کی دنیا کا حصہ بن جاتے ہیں اور بڑی مشکل سے اس گیم کو ختم کرنے کے بعد اپنی دنیا میں واپس پہنچتے ہیں۔

مزید پڑھیں :کیٹی پیری اور دعا لیپا نے بولڈ پرفارمنس سے میوزک کنسرٹ کا میلہ لوٹ لیا

2017 میں فلم کے سیکوئل میں کہانی تبدیل کی گئی ہے۔سیکوئل میں 4 نوجوانوں کو ’جومانجی‘ گیم کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، یہ نوجوان گیم کھیلتے وقت اپنے پسند کے کرداروں کا انتخاب کرتے ہیں ۔

کھیل کا آغاز ہوتے ہی یہ چاروں خود اس ویڈیو گیم کی دنیا جو کہ ایک جنگل ہے میں داخل ہوجاتے اور اپنے پسند کیے کردار کا روپ دھار لیتے ہیں۔ایڈونچر سے بھرپور فلم 13دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Related Posts