کراچی: شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایئریا بلاک 16میں صغیر سینٹر کے نزدیک بسم اللہ لاسانی دیسی ریسٹورنٹ پر دستیاب چکن چلی ڈرائی جوکہ ایک چائنیز ڈش ہے، جسے بھنے ہوئے تیل میں چاولوں اور چائنیز کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے، اہل ذوق کی جانب سے اسے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
ایم ایم نیوز کی ٹیم نے اس حوالے سے معلومات لینے کے لئے بسم اللہ لاسانی دیسی ریسٹورنٹ کا دورہ کیا، ریسٹورنٹ کے مالک فرخ صاحب نے ہمیں بتایا کہ آپ اس طرح کی ڈش پوری کراچی میں ڈھونڈلیں آپ کو کہیں نہیں ملے گی، انہوں نے کہا کہ 12ربیع الاول تک اگر آپ ہمارے ریسٹورنٹ میں ایم ایم نیوز کی طرف سے آتے ہیں تو اور ان کا حوالہ دیتے ہیں تو آپ کو (مڈ نائٹ میں،رات 12سے صبح4 تک) بائے ون گیٹ ون کی ہم آفر دینگے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دستیاب چائنیز کراچی کا سستا ترین چائنیز ہے، لیکن کوئی یہ نہ سوچے کے سستا ہے تو معیار نہیں ہوگا، تو ایسا نہیں ہے، الحمداللہ لوگ کھانے آرہے ہیں اور اسے پسند کررہے ہیں، چکن چلی ڈرائی چائنیز ڈش کی ایک پلیٹ ایک شخص پیٹ بھر کے آرام سے کھاسکتا ہے، مغرب کے بعد ہم چائنیز کی سروس شروع کردیتے ہیں، صبح 4بجے تک اس کی فروخت کا عمل جاری رہتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈیلیوری کی سہولت موجود ہے، آپ کسی بھی وقت منگوائیں ہم آپ تک پہنچائیں گے، تقریباً پورے کراچی میں اس کی ڈیلیوری کررہے ہیں۔ہم نے جب چکن چلی ڈرائی چائنیز ڈش کو ٹرائی کیا تو واقعی میں بہت لذیذ ڈش تھی، اس میں موجود چائنیز نے اسے چار چاند لگا دیئے تھے۔ اس لئے اہل ذوق یہاں کا ضرور رخ کریں اور لذیذ ڈش سے فیضیاب ہوں۔