مستونگ، قومی شاہراہ پر گاڑی کے قریب دھماکے سے حافظ حمداللہ سمیت 4افراد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ: مستونگ میں جوتو کے مقام پر قومی شاہراہ پر ہونے والے دھماکے کے باعث جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ جے یو آئی (ف) کے رہنما و سینیٹر حافظ حمد اللہ کی گاڑی کے نزدیک ہوا جس کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اہلکار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں اندھی گولی لگنے سے اسکول جانیوالی بچی جاں بحق، ملزم گرفتار

سینیٹر حافظ حمد اللہ سمیت زخمی افراد کو طبی امداد دینے کیلئے ریسکیو کارروائی کا آغاز ہوگیا۔ حافظ حمد اللہ کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے جبکہ دیگر زخمی نواب غوث بخش ہسپتال مستون منتقل کردئیے گئے۔

ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ حافظ حمد اللہ معمولی زخمی ہیں، دھماکے میں ان کے گن مین اور دیگر 2 ساتھی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اویس انس نورانی نے کہا کہ حافظ حمد اللہ خطرے سے باہر ہیں جو جے یو آئی جلسے میں شرکت کیلئے جاتے ہوئے راستے میں دھماکے کا نشانہ بن گئے۔

جے یو آئی رہنما سینیٹر غفور حیدری نے دھماکے کے بعد جلسے کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیرِ داخلہ بلوچستان میر محمد زبیر جمالی نے حافط حمد اللہ پر مبینہ حملے کیلئے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت کی کہ زخمیوں کی مدد کی جائے۔ 

Related Posts