پی ایس ایل سیزن 5 کے کھلاڑیوں کی ڈارفٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

‘Tayyar Hain’, PSL 5 anthem released today

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)5 کےکھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کاعمل مکمل ہوگیا، 6 فرنچائز نے پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹگریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔

پاکستان سپر لیگ5 کی ڈرافٹنگ کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ میں پلاٹینم کیٹگری میں کرکٹر کے انتخاب کا پہلا حق دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو حاصل تھا جس نے انگلینڈ کے جیسن روئے کو منتخب کیا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اس کیٹگری میں پہلے ہی دو کرکٹرز سرفراز احمد اور محمد نواز کو برقرار رکھا ہے۔

پلاٹینم کیٹیگری کے پہلے راونڈ میں لاہور قلندرز نے آسٹریلیا کے کرس لین کو منتخب کیا،پلاٹینم کیٹگری کے پہلے راونڈ کی تیسری پک میں ملتان سلطان نے انگلینڈ کے معین علی کو منتخب کیا،پلاٹینم کیٹگری کے پہلے راونڈ کی چوتھی پک میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے ساوتھ افریقی باولر ڈیل سٹین کو منتخب کیا۔

پلاٹینم کیٹگری کے پہلے راونڈ کی پانچویں پک میں کراچی کنگز نے انگلینڈ کے ایلکس ہیلز کو منتخب کرلیا،پلاٹینم کیٹگری میں اپنی دوسری پک کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ نے جنوبی افریقی کرکٹر کولن انگرام کو ٹیم میں شامل کرلیا، یوں پلاٹینم کیٹنگری میں چوائس کا عمل پورا ہوا۔

پشاور زلمی سے ڈائمنڈ کیٹگری کے پہلے راؤنڈ کا آغاز ہوا، جس نے انگلش ٹیم کے ٹام بینٹن کو اپنا انتخاب قرار دیا جبکہ دوسرے راؤنڈ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک ان کی چوائس رہے،ڈائمنڈ کیٹگری میں کراچی کنگز نے اپنی چوائس کرس جارڈن کو قرار دیا جو گزشتہ سیزن میں پلاٹینم کیٹگری میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک سری لنکا کے ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی

ملتان سلطانز نے ڈائمنڈ کیٹگری میں اپنی پہلی چوائس پاکستانی کھلاڑی ذیشان اشرف کو قرار دیا جبکہ دوسری چوائس کے لیے انگلش ٹیم کے روی بوپارہ کے حق میں فیصلہ دیا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےآسٹریلوی کھلاڑی بین کٹنگ کو اپنا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز نے گولڈ کیٹگری میں اپنی پہلی چوائس تین سال کی پابندی کے بعد پی ایس ایل کرکٹ میں لوٹنے والے پاکستانی کرکٹر شرجیل خان کو قرار دیا، سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ڈھائی سال کی پابندی مکمل کرنے والے اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ٹورنامنٹ سے اپنے کریئر کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

قبل ازیں یکم دسمبر کو ریٹینشن اور ٹرانسفر ونڈو بند ہونے تک ہر فرنچائز نے گزشتہ اسکواڈ میں شامل 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا تھا، اب ہر ٹیم کو کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 18 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ تشکیل دینا ہے، ان میں 3 پلاٹینم، 3 ڈائمنڈ، 3 گولڈ، 5 سلور، 2 ایمرجنگ اور 2 سپلیمنٹری پلیئرز شامل ہوں گے۔

قبل ازیں ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کاکہناتھا کہ پی ایس ایل کے تمام ميچز پاکستان ميں ہوں گے، کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی پی ایس ایل کی ميزبانی کریں گے،احسان مانی نے ايونٹ کو کامياب بنانے پرتمام فرنچائزکا شکريہ بھی ادا کيا۔

Related Posts