ڈیجیٹل پاکستان کے ذریعے عالمی سطح پر جدت کی طرف جائیں گے،،وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran khan
Imran khan

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہہ ڈیجیٹل پاکستان پروجیکٹ ہمارے نوجوانوں کے لیے مفید ہے، ڈیجیٹل پاکستان پروجیکٹ میں خواتین بھی شرکت کریں گی، ڈیجیٹل پاکستان کے ذریعے عالمی سطح پر جدت کی طرف جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے ڈیجیٹل پاکستان وژن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان ہمارا مستقبل ہے اور اس کے ذریعے دنیا کی دوسری سب سے بڑی نوجوان آبادی کا حامل ملک ہونے کی بدولت ہماری آبادی ہماری طاقت بن جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن ہمیشہ اوپر سے شروع ہوتی ہے اور جن سے کرپشن شروع ہوئی وہ تو باہر چلے گئے ہیں، ای گورننس کرپشن ختم کرنے کا بہترین طریقہ اور ہمارے لیے بہت ضروری ہے، ڈیجیٹلائزیشن سے عام آدمی کی زندگی میں آسانی آئے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے ڈیجیٹل پاکستان پر پہلے توجہ دینی چاہیے تھی کیونکہ یہ ہمارے نوجوانوں کے لیے بہت اہم ہے، دنیا اس طرف جارہی ہے لیکن ہم پیچھے رہ گئے ہیں، اب ہماری پوری توجہ ڈیجیٹل پاکستان منصوبے پر ہو گی جس کے ذریعے ہم نوجوانوں کی صلاحیتیں دنیا بھر کے سامنے لائیں گے۔

ان کاکہناتھا کہ اس ایک چیز سے ہماری نوجوان آبادی ہمارے لیے طاقت بن جائے گی کیونکہ ہمارے پاس دنیا میں دوسری سب سے بڑی نوجوان آبادی ہے، یہ ہمارے لیے بہت بڑا موقع ہے اور ہم اس کا فائدہ اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آبادہائیکورٹ نے وزیر اعظم کی بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کردیا

وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان پروجیکٹ ہمارے نوجوانوں کے لیے مفید ہے، ڈیجیٹل پاکستان پروجیکٹ میں خواتین بھی شرکت کریں گی، ڈیجیٹل پاکستان کے ذریعے عالمی سطح پر جدت کی طرف جائیں گے، ای گورننس کی طرف جائیں گے جس سے عوام کو سہولت ملے گی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عمر کا زیادہ تر حصہ بیرون ملک گزارا اس لیے اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کا اندازہ ہے، کئی لوگ پاکستان آئے، لیکن ان کے بچے وہاں کے عادی ہو چکے ہوتے ہیں اور وہ پاکستان آنا نہیں چاہتے لہٰذا اس صورت میں وہ وہیں پھنس جاتے ہیں۔

وزیراعظم کاکہناتھا کہ ای گورننس سے لائنوں میں کھڑا نہیں ہونا ہوگا، ہم پوری کوشش کررہے ہیں لیکن ہمیں مزاحمت کا سامنا ہے، مزاحمت کے باوجود مسائل کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، گڈ گورننس کے لیے اقدامات پر مزاحمت کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جو لوگ کامیاب ہوتے ہیں وہ مشکل فیصلے کرتے ہیں کیونکہ آپ بوڑھے ہی تب ہوتے ہیں جب زندگی سے مزاحمت اور چیلنجز ختم ہو جاتے ہیں، جس دن چیلنج ختم، اس دن زندگی ختم ہو جاتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم سے پہلے خطاب میں کہا آپ نے گھبرانا نہیں ہے لیکن اس کے باوجود کچھ لوگ گھبرا گئے اور ابھی بھی گھبرائے ہوئے ہیں، ایک بارپھر کہتا ہوں ملکی معیشت درست کام کررہی ،آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔

Related Posts